27 مئی 2013 - 19:30
پشاور میں مسجد کے باہر دھماکہ، ۲۲ افراد شہید اور زخمی

پشاور کے علاقے گلبہار کی امامیہ کالونی میں مسجد کے باہر بم دھماکے میں 2 افراد شہید جبکہ 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ابنا: پشاور کے علاقے گلبہار کی امامیہ کالونی میں مسجد کے باہر بم دھماکے میں 2 افراد شہید جبکہ 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ریڈیو تہران نمائندے کے مطابق دھماکہ ایک شیعہ مسجد و امام بارگاہ کے باہر کیا گیا ہے جس میں اب تک 2 افراد شہید ہو چکے ہیں اور 20 سے زیادہ  افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ دو افراد لاپتہ ہیں۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق پانچ کلو وزنی بم ایک موٹر سائکل میں نصب تھا جو ایک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔پاکستان میں آئے دن دہشت گردی کے واقعات میں کئی بے گناہوں کی جانیں چلی جاتی ہیں۔ آج بھی مختلف واقعات میں اب تک 20 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں سے ۱۶ افراد کو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں نشانہ بنایا گیا ہے جن میں دو کم سن بچے بھی بربریت کا نشانہ بنے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲